وردی کا مقصد ہے لوگوں کو انصاف مہیا کرنا ،ان کی خدمت کرنا ہے‘ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ

سوشل میڈیا پر کسی جماعت یا ایسے پروپیگنڈے کا حصہ مت بنیں جس سے محکمے کی بدنامی ہو‘پولیس ٹریننگ سینٹر میں خطاب

منگل 16 اپریل 2024 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی جماعت یا ایسے پروپیگنڈے کا حصہ مت بنے جس سے محکمے کی بدنامی ہو، وردی کا مقصد ہے لوگوں کو انصاف مہیا کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاروق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں موجود سٹاف اور ٹرینی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ٹرینیز میں ٹریفک ، ٹیلی ،ڈسٹرکٹ ، آسلام اباد پولیس کی اہلکار شامل ہوئے۔ پرنسپل فاروق آباد تنویر احمد طاہر نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا استقبال کیا ۔مرزا فاران بیگ نے کہا کہ آپ تمام ملک کی حفاظت اور لوگوں کے تحفظ کے لیے محکمہ پولیس میں آئے ہیں ، ہمارا فرض ہے ہم شہریوں سے اچھے طریقے سے پیش آئیںم خود احتسابی، نیک نیتی اور اللہ تعالی پرکامل یقین رکھنے سے ہی کامیابی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ سال ایک کروڑ 24لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کر کے عوام کا اعتماد حاصل کیا، عوامی خدمت کے لیے صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر اور ڈرائیونگ سکول کھلیں گے،الحمدللہ ہم نے اپنی محنت سے عوام کا اعتماد جیتا۔ رواں سال بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے مزید لائسنس سینٹر اور ڈرائیونگ سکول کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی تعظیم ہم سب پر لازم ہے، سوشل میڈیا پر کسی جماعت یا ایسے پروپیگنڈے کا حصہ مت بنے جس سے محکمے کی بدنامی ہو۔ وردی کا مقصد ہے لوگوں کو انصاف مہیا کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہے۔ قانون کی بالادستی قائم کر کے ہم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا کہ بحیثیت ہیڈ ٹریفک اور ایڈیشنل آئی جی میں آپ کے ہر دکھ اور درد میں سب کے ساتھ ہوں۔خطاب کے بعد ہمراہ پرنسپل فرق اباد ٹرینڈنگ سینٹر کا مکمل وزٹ کیا۔