مریدکے، نامعلوم گاڑی نے سڑک پر پیدل چلنے والے شخص کو کچل دیا

منگل 16 اپریل 2024 16:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) مریدکے میں نامعلوم گاڑی نے سڑک پر پیدل چلنے والے شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے کالا شاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر ایک شخص سڑک پر پیدل چل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر اسے کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے بعد ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔