آئل ٹینکرایسوسی ایشن اور آسلام آباد انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ، ہڑتال ختم

منگل 16 اپریل 2024 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) آئل ٹینکر ایسوسی ایشن اور آسلام آباد انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے،ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد کیدس دن میں وزارت پٹرولیم میں سیکرٹری پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ کرائی جائے گی۔ائل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطابق 20 فروری کے معاہدے پر عمل درآمد کرایا جائے،حکام کی جانب سے آئل ٹینکرز ڈپو کے باہر کھڑے کر کے احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی گئی۔اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات تھی ۔ترجمان ائیل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :