چینی کمپنی نے رمضان المبارک میں ایک ہزارغریب خاندانوں کومدد فراہم کی

تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ نے مقامی افراد کو 20 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کیے

منگل 16 اپریل 2024 16:53

تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ نے مقامی افراد کو 20 ہزار سے زائد براہ راست روزگار کے مواقع فراہم کیے، تھر کول بلاک ون پی جی کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران ایک ہزار غریب خاندانوں کی مدد کی۔ گوادر پرو کے مطابق تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ کے تحت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تھر ریجن کے مقامی دیہاتیوں کے ایک ہزار گھرانوں کو خوراک فراہم کی گئی۔

گوادر پرو کے مطابق تھر کول بلاک ون (ٹی سی بی ون) اور شنگھائی الیکٹرک کے ماتحت ادارے سینو سندھ ریسورسز پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل ) نے رمضان کے مقدس مہینے میں تھر کے مقامی دیہاتیوں کی فعال طور پر مدد کی۔ گوادر پرو کے مطابق گاں والوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے پیکج میں چاول، آٹا، کھانا پکانے کا تیل، چینی، چائے سمیت تمام بنیادی ضروریات شامل تھیں اور کمپنی کے سینئر عہدیداروں نے گاوں والوں کے حوالے کیے۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق یہ سامان وروائی، تلویو، کھاریو غلام شاہ، شاہمیر وکیو، جام کی ونڈھ اور بھاوے جو تھر گائوں سے تعلق رکھنے والی مقامی آبادی میں تقسیم کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ نے مقامی افراد کو 20 ہزار سے زائد براہ راست روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 150 ملین ڈالر ٹیکس کی ادائیگی اور 1.5 ملین ڈالر سے زائد کے سی ایس آر اخراجات شامل ہیں۔

مستقبل میں تھر پراجیکٹ باہمی مشاورت، اشتراک اور اشتراک کے اصول کی پاسداری جاری رکھے گا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر و ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کے لئے ایک نیا باب لکھنے کے لئے مقامی حکومت اور رہائشیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔