کراچی: گلشنِ اقبال میں کار چھیننے کی ویڈیو وائرل

ملزمان شہری کو یرغمال بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے اور تھوڑے فاصلے پر اسے اتار کر کار لے کر فرار ہو گئے

منگل 16 اپریل 2024 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب 2 روز قبل کار چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری خریداری کے بعد آ کر اپنی کار میں بیٹھا تو 4 ملزمان نے اسے گھیر لیا۔ملزمان شہری کو یرغمال بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے اور تھوڑے فاصلے پر اسے اتار کر کار لے کر فرار ہو گئے۔چاروں ملزمان سفید کار میں آئے تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش اے وی ایل سی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :