فیصل آباد، گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 17:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ر وڈالہ کے علاقہ 383 گ۔

(جاری ہے)

ب میں ریاض نامی شخص نے مبینہ گھریلو ناچاقی پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کا ر روائی کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مبینہ خودکشی اور اقدام قتل کے پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔