Live Updates

پنجاب بھر میں گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجرا 19اپریل ،گندم کی خریداری کا آغاز 22اپریل سے ہوگا

منگل 16 اپریل 2024 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب بھر میں گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجرا 19اپریل سے ہوگا جبکہ صوبہ بھر میں 393گندم خریداری مراکز سے گندم کی خریداری کا آغاز 22اپریل سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق باردانہ کی شفاف اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر باردانہ موبائل ایپ کا اجرا پہلے ہی کیاجاچکا ہے جس پر آن لائن رجسٹریشن (آج ) منگل 17اپریل تک جاری رہے گی ۔

’’اے پی پی ‘‘کو دستیاب معلومات کے مطابق اس پروکیورمنٹ سکیم کے لئے صرف 06ایکڑ زمین کے کاشتکار ہی اہل ہوں گے جنہیں 100کلوگرام کے 6جیوٹ تھیلے یا 50کلوگرام باردانہ کے 12پی پی تھیلے ہی فی ایکڑ جاری کئے جائیں گے ۔حکام نے بتایاکہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-60-606پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات