پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں، وزارت خزانہ

منگل 16 اپریل 2024 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ترجمان وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، امید ہے مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :