پنڈی بھٹیاں میں ڈیڈباڈی لیجانے والی ایمبولینس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، حادثہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

منگل 16 اپریل 2024 19:51

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پنڈی بھٹیاں میں ڈیڈباڈی لیجانے والی ایمبولینس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، ایمبولینس ڈیڈ باڈی کو لیکر پشاور سے پیر محل جارہی تھی ،حادثہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ،حادثہ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے پر گاؤں حجن کے قریب پیش آیا ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔\378