ڈویژنل انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ ، ٹانک ا ور وزیرستان اپر و لوئر سمیت محکمہ ایری گیشن اور ریسکیو1122کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ، کمشنر

منگل 16 اپریل 2024 19:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کمشنرڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ ، ٹانک ا ور وزیرستان اپر و لوئر سمیت محکمہ ایری گیشن اور ریسکیو1122کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ، کمشنر نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل کےلئے ہر وقت ان کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ، صفائی کے نظام کی بہتری کےلئے جلد ہی ہفتہ صفائی منایا جائےگا، جس میں صفائی کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے تمام نالوں کی صفائی کا کام کرایاجائے گا، انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران ضلع ٹانک میں سیلابی پانی سے جاں بحق 3 افراد سمیت فصلات اور سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے ڈویژنل انتظامیہ رپورٹ تیار کرکے خیبرپختونخواہ حکومت کو بھجوا رہی ہے، جس کے بعد ان نقصانات کے ازالہ کےلئے اقدامات کئے جائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا، کمشنر ظفر الاسلام خٹک کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے44ڈیرہ اور تحصیل چیئرمین درابن کے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے حوالے سے ڈویژنل انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، انشاءاللہ پرامن ماحول میں انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے۔

\378