پنجاب بھرمیں 1235 ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق 1352 زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ

منگل 16 اپریل 2024 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب بھرمیں 1235 ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق اور 1352زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1235ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 605افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

747معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 662ڈرائیوز،36کم عمرڈرائیور، 515مسافراور185پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ 265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارلحکوم ت293متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 97حادثات میں 113متاثرین کے ساتھ دوسرے ، ملتان80حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔