آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات

منگل 16 اپریل 2024 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہے گا تاہم 18 اپر یل جمعرات سے صو بہ بھر میں با رشوںکا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو21 اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز منڈی بہا ئوالدین11، گو جرا نوالہ 18 ،شیخوپورہ اور نارووال11 ،جھنگ اور گجرات02 ،سرگودھا 26،حافظ آباد 10 )سیالکوٹ ایئر پور ٹ56،سٹی 17 ( جبکہ لاہور میں06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت19جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب34 فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح59 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز 8 ایوی گرین 63 ،پا کستا ن انجینئرنگ سروسز 65، ذکی فا رمز70،سی ای آر پی آفس63،ریونیو سوسائٹی61،فدا حسین روڈ88 اور بریڈ اینڈ بائونڈ لاہور میں88 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔