شہرکراچی جو روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا آج اس شہر میں اسٹریٹ کر منلزکا راج ہے،علامہ ناظر عباس تقوی

منگل 16 اپریل 2024 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور اس میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے شہر کراچی جو روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا آج اس شہر کے اندر قانون کے راج کے بجائے اسٹریٹ کر منلز کا راج ہے گزشتہ چند ماہ کے اندر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے لیکن حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی طرف سے اب تک کوئی موثر اقدام نہیں کیا گیا بیان کی حد تک سب ٹھیک نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر سب خراب ہے ہم حکومت اور قانون نافذ کر نے والے افراد سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اسٹریٹ کرائم کہ خلاف کراچی بھر میں موثر آپر یشن کیا جائے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اگر اسٹریٹ کرائم پر قابوں نہیں پایا گیا تو جلد کراچی میں ہم بڑے احتجاج کے لئے روڈوں پر نکلیں گئے۔

متعلقہ عنوان :