مہنگائی کی ستائی عوام پر پیٹرول بم گرانا ظلم ہے،طارق مدنی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، پاکستان امن کونسل

منگل 16 اپریل 2024 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی، مولانا عبد الرزاق ہزاروی، مولانا عبد الماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی، قاری شبیر احمد عثمانی، قاری محمد اسحاق چشتی، مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد شاکر، حافظ ولی اللہ ارباب، قاری محمد نواز رحیمی، قاری عبد الرحیم بلوچ، قاری محمد حسن رحیمی، قاری ضیا الرحمن و دیگر رہنماں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پیٹرول بم گرانا ظلم کی انتہا ہے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فی الفور واپس لے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حکومتی عدم کنٹرول کے باعث عوام کے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں لوگوں کے لیے زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے لوگ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی آئین حکمرانوں کو عوام کے حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے لیکن حکمران مہنگائی سمیت مختلف عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے نظر نہیں آرہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اب تک عوام کو سوائے مایوسی اور محرومی کے کچھ نہیں دیا ہے جس کی وجوہات میں بڑی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں حکمرانوں کو چاہئے کہ ذاتی مفادات سے باہر نکلیں اور قومی مفادات میں پالیسیاں ترتیب دیں۔

متعلقہ عنوان :