زاہد علی عباسی کو عثمان میر عباسی ایڈوکیٹ و شہزادمیر عباسی کی مبارکباد

منگل 16 اپریل 2024 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) آکلینڈ گرامر اسکولز اینڈ کالج سسٹم کے سربراہ ، فرینڈ زآف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکریٹری ،سابق یوسی چئیرمین سرپرست اعلیٰ انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ضلع وسطی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عثمان میر عباسی ایڈوکیٹ و ڈائریکٹر آکلینڈ ایجوکیشن سسٹم و سنئیر نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ضلع وسطی کراچی شہزاد میر عباسی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے ممتاز و معروف بیوروکریٹ زاہد علی عباسی کو حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم صوبہ سند ھ کا سیکریٹری تعینات کیے جانے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور اس حکومتی اقدام کو نہایت شاندار و قابل ستائش قرار دیتے ہوئے زاہد علی عباسی کو دلی طو ر پر مبارکباد پیش کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ فرینڈ زآف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تحت ایک وفد جلد ہی سیکریٹری ایجوکیشن سے ان کے دفتر میں ملاقات کریگا جہاں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مختلف مسائل بھی پیش کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :