ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ نواب شاہ کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 20:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمپلیکس اور ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نواب شاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے سپیشل بچوں سے ملاقات کی اور ان میں سکول یونیفارم ، بوٹ اور واٹر کولر تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ خصوصی بچے و افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں تاہم سندھ حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ادارے میں 100 فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اور خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف سیکشن و کلاسوں اور سٹاف روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بہتر انتظامات پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ اور عملے کو شاباش دی جبکہ ریجنل ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو خصوصی بچوں اور افراد کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کمپلیکس مراد خان جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد مہر، وائیس پرنسپل سرفراز احمد شر اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :