چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن کا اجلاس، 11 افسران کی ترقیوں کی منظوری

منگل 16 اپریل 2024 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن کا اہم جلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو سمیت دیگر شریک ہوئے .اجلاس میں اینٹی کرپشن کے 11 افسران کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں انسپیکٹر زاہد حسین میرانی اور سرفراز شاہ کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کورائی کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں محمد پرویز عالم، سلیم عباس شاہ، میر محمد کھوکھر، منور علی سالرو، نظام الدین، اورنگزیب ابڑو، اصغر علی اور محمد قمر علی سمیت 8 اسسٹنٹ کو بھی بطور آفیس سپرنٹینڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے تمام ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :