روٹری کلب آف کراچی نیو سینٹرل کی جانب سے ڈسٹرکٹ گورنر کے سالانہ سرکاری دورے کا اہتمام

منگل 16 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) روٹری کلب آف کراچی نیو سینٹرل کی جانب سے ڈسٹرکٹ گورنر کے سالانہ سرکاری دورے کا اہتمام کیاگیا ، اس تقریب میںروٹری کلب کے معززین کے علاوہ کارو باری دنیا کے نمایاں افرادنے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا ایم سی شہزاد عبداللہ نے شرکاکو خوش آمدیدکہتے ہوئے کلب کی صدر شہناز رمزی کو مہمانوں سے خطاب کی دعوت دی۔

شہناز رمزی نے حاظرین سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دور میں کلب کی نمایاں کامیابیوںپر روشنی ڈالی اور ایک سال میںحاصل کئے گئے اہداف کی تفصیلات سے شرکاکو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو 80 سلائیڈز کی ایک پریزنٹیشن دی گئی جس میںایک سال میں مکمل ہونے والے تمام سروس پروجیکٹس شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اسسٹنٹ گورنر پرویز ہارون مدراس والا نے شرکاسے ڈسٹرکٹ گورنر حنیف خان کا تعارف کرایا۔

حنیف خان نے شرکاسے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپے مقرر کردہ تمام اہداف کو پورا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صدر شہناز رمزی اور ان کے کلب کی لاتعداد کامیابیوںکو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر کلب کے دو انتہائی فعال ممبران جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارجمن اورپبلک امیج ملیحہ نور کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں بعد ازاں ڈی جی اور ان کی اہلیہ اور اے جی کو یادداشتیں اور گلدستے پیش کئے گئے۔تقریب کے اختتام پر جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارجمند ربانی نے شرکاکا شکریہ ادا کیا تقریب کے شرکاکیلئے پرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :