سعودیہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے معاہدے خوش آئند ہیں ‘ساجدمیر

وزیر خارجہ ،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے دورہ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے

منگل 16 اپریل 2024 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے معاہدات خوش آئند ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ بے مثال تعلقات ہیں،سعودی عرب نے مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کے قیادت کے شکرگزار ہیں ۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے دورہ پاکستان کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔