صوبائی حکومت کی جانب سے باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے،پختون یار خان

منگل 16 اپریل 2024 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بنوں، صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گی. ممندخیل قبیلے کو جلد از جلد معاوضے دیئے جائیں گے جس میں کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جائے گی ممندخیل قبیلے کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے اس کا ابھی خیال رکھا جائے گا ممندخیل قبیلے کو ایک خونی رشتے کی حیثیت سے دیکھیں گے ممندخیل قبیلے کے حقوق کا تحفظ اور پاسداری کریں گے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممندخیل قبیلے کے مشر ملک میر شمد خان سے اپنی رہائش گاہ میرا خیل میں ملاقات کے موقع پر کیا.

اس موقع پر ملک دل شمد خان بھی موجود تھی. ملک میر شمد خان نے صوبائی وزیر پختون یار خان کو ممندخیل قبیلے کی مشکلات سے آگاہ کیا اور کہاکہ باران ڈیم کیلئے ہم نے اراضی دی ہے لیکن ہمیں احتجاجی مظاہرے اور جرگے منعقد کرنے کے باوجود معاوضوں کی ادائیگی سے محروم رکھا گیا ہی. صوبائی وزیر پختون یار خان نے ممندخیل قبیلے کے مشران کو یقین دلایا کہ معاوضے کی ادائیگی ممندخیل قبیلے کا اپنا حق ہے اراضی کی ادائیگی کو ممکن بنائیں گی. صوبائی حکومت کا منشور ہرگز یہ نہیں کہ عوام تکلیف میں ہوں. صوبائی حکومت نمک کا نہیں بلکہ مرہم پٹی کا کردار ادا کرے گی. پی ٹی آئی کا منشور عوام کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :