حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز کینسل کر رہے ہیں ،فیصل خان ترکئی

منگل 16 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز کینسل کر رہے ہیں کینسل ہونے والے پیپرز نئے شیڈیول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کے باقی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کا کوئی مسئلہ نہیں ۔

تمام بورڈز نے امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائی ہیں ۔

(جاری ہے)

امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی بذریعہ کنٹرول روم مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ محکم تعلیم میں امتحانات کے لیے ہاٹ لائن نمبر اور انفارمیشن ڈسک بھی قائم کیا گیا ہے نقل کی روک تھام کریں گے اور شفاف امتحانات منعقد کر رہے ہیں۔ جس بھی بورڈ کا پیپر لیک ہوا وہ ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہو رہی ہے اور تمام انتظامات مکمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :