محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

منگل 16 اپریل 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گاجو 17 سے 19 اپریل تک موجود رہے گا۔ نئے سسٹم کے تحت آواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خضدار اور ہرنائی میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوہلو اور ژوب اضلاع میں بارش متوقع ہے۔کی پیشنگوئی کی گئی ہے اس کے علاوہ موسی خیل، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل میں جھکڑ چلنے اور بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18اپریل کو بارش سے گوادر، کیچ، قلات میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 اپریل کی صبح تک بلوچستان میں موجود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :