پشاور،برساتی پانی کے پیش نظر ریسکیو1122 کی ٹیمیں تیرے پایاں پل،سخی پل جمعہ خان کلے،بڈھنی پل، باچا خان مرکز،سردار احمد جان کالونی میں محصور لوگوں کو نکالا

منگل 16 اپریل 2024 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) برساتی پانی کے پیش نظر ریسکیو1122 کی ٹیمیں تیرے پایاں پل،سخی پل جمعہ خان کلے،بڈھنی پل، باچا خان مرکز،سردار احمد جان کالونی میں محصور لوگوں کو نکالا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کو برساتی پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، ریسکیو1122 نے 60 سے زائد محصور افراد کو کشتیوں میں منتقل کیا، منتقل کرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ریسکیو1122 کا آپریشن تاحال جاری یے، ریسکیو ٹیمیں مختلف مقامات پر ڈیواٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالنے میں مصروف ہیریسکیو آپریشن کی نگرانی انجنئیر نوید اختر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور خود کررہے ہے،