ایرانی حملہ، اسرائیلی فوج نے نیواتیم ایئر بیس کی 1 اور ویڈیو جاری کر دی

ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کے اسرائیلی نیواتیم Nevatim ایئر بیس 5 ایرانی میزائل لگے تھے

منگل 16 اپریل 2024 22:57

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) اسرائیلی فوج نے ایرانی حملے سے متاثر ہونے والے نیواتیم Nevatim ایئر بیس کی ایک اور ویڈیو جاری کر دی۔ایران کیمیزائل حملے میں نیو ایتم ایئر بیس کو جزوی نقصان پہنچا، یہ ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی محاذ ہے۔اسرائیلی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیو اتیم ایئر بیس کے 3 بڑے رن وے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ نیو کلیئر ہتھیار سے لیس جنگی جہاز بھی نیو اتیم ایئر بیس پر موجود رہتے ہیں۔اسرائیلی دفاعی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے بھی نیواتیم ایئر بیس سے پرواز کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کانشانہ بنایا گیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کے اسرائیلی نیواتیم Nevatim ایئر بیس 5 ایرانی میزائل لگے تھے جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔نیو اتیم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہیحملے میں ک*اس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا۔اسرائیل نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ روز نقصان کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔ایرانی حکام نے کہا تھا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 1973ئ کے بعد پہلی بار اسرائیل کو کسی ملک نے نشانہ بنایا ہے۔