بنگلہ دیش ، سڑک حادثے میں 13افراد جاںبحق ہوگئے

منگل 16 اپریل 2024 23:05

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بنگلہ دیش کے وسطی ضلع فرید پور میں منگل کو ایک بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم میں 13 افراد جاںبحق گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے دارالحکومت ڈھاکہ سے 101 کلومیٹر دور فرید پور ضلع میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ بس مخالف سمت سے آنے والے پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے 11 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ مزید دو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام متاثرین پک اپ ٹرک کے مسافر تھے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔