فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں

منگل 16 اپریل 2024 23:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں، چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور سوات میں منشیات، کرنسی اور غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اقدامات کے ذریعے بڑی سطح پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ایف سی کی جانب سے تحویل میں لی گئی ان میں اشیاء خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل ہے، اس کے ساتھ 42 میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیاء بشمول سیگریٹ، پان، چھالیا اور غیرملکی ادویات ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیر نگرانی نظرآتش کی گئیں، ایف سی نارتھ خیبرپختونخواہ نے افغانستان غیرقانونی سمگل ہونے والا چھ کلوگرام سونا اور بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی بھی ضبط کی، انسداد منشیات کی کاروائیوں میں 5100 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر کے قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کی گئی، ان تمام کاروائیوں میں 104 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے۔