گورنر خیبر پختوانخوا ہ سے مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) گورنر خیبر پختوانخوا ہ غلام علی سے پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختوانخواہ غلام علی نے ندیم پہلوان سے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ مفاہمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔ محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اتحاد و یگانگت کے متقاضی ہیں ، سب کو سیاسی استحکام کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :