ضمنی انتخابات: لاہور کے حلقوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری

منگل 16 اپریل 2024 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری کردی ۔ این اے 119 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار ایک سو 67 ہے جن میں دو لاکھ 48 ہزار پانچ سو 81 خواتین جبکہ دو لاکھ 81 ہزار پانچ سو 86 مرد ووٹرز ہیں ۔ این اے 119 میں مجموعی طور پر 3 سو 38 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 89 جبکہ خواتین کے لئے بھی 89 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز 160 ہونگے۔

پی پی 147 میں کل ووٹرز 3 لاکھ 74 ہزار آٹھ سو 47 ہے ۔ ایک لاکھ 73 ہزار ایک سو 72 خواتین جبکہ دو لاکھ ایک ہزار چھ سو 80 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔ پی پی 147 میں مجموعی طور پر 2 سو 32 پولنگ سٹیشنز ہونگے۔ پی پی 149 میں کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 45 ہزار چار سو 48 ہے۔ ایک لاکھ 64 ہزار پانچ سو 69 خواتین جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 8 سو 79 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔

(جاری ہے)

پی پی 149 میں 2 سو 18 پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے۔

پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار پانچ سو سولہ ہے۔ 82 ہزار سات سو 98 خواتین جبکہ ایک لاکھ دو ہزار آٹھ سو 18 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔ پی پی 158 میں مجموعی طور پر ایک سو سولہ پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے۔ پی پی 164 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تین سو 95 ہے۔ 63 ہزار 57 خواتین جبکہ 80 ہزار 3 سو 38 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔ پی پی 164 میں کل 97 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ لاہور کے چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مجموعی طور پر دس لاکھ ہزار تین سو چھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔