چنیوٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی زیرصدارت ڈی پی او دفتر میں سٹی سرکل کے پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 23:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی زیرصدارت ڈی پی او دفتر میں سٹی سرکل کے پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن خالد محمود تبسم،ڈی ایس پی پیز،ایس ایچ اوز،ڈی پی او دفتر کے افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح کا جائزہ لیاگیا۔

سنگین مقدمات میں پیش رفت،زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیاگیا۔تفتیشی افسران کو زیرتفتیش مقدمات میرٹ کی بنیاد پر بروقت یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام ترجیح،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے۔

منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث،منشیات سپلائرز کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی سپلائی چین کو ختم کیا جائے۔پتنگ بازی خونی کھیل،کسی بھی جگہ پتنگ بازی کی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔فیلڈ افسران ڈرون کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کو ہرصورت یقینی بنائیں۔پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔تھانہ جات میں شہریوں کی دادرسی یقینی بنائی جائے،شہریوں سے فیڈ بیک لیاجائے۔تھانہ جات میں سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔افسران پبلک سروس ڈلیوری بہتر بناتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔