اٹک، حضرو ہٹیاں کے مقام پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں نرتوپہ کا نوجوان قتل، چھریوں کے وار کئے گئے، کئی گھنٹوں بعد پوسٹمارٹم

منگل 16 اپریل 2024 23:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) حضرو ہٹیاں کے مقام پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں نرتوپہ کا نوجوان قتل، چھریوں کے وار کئے گئے، کئی گھنٹوں بعد پوسٹمارٹم، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال حضرو میں نرتوپہ کے قتل ہونے والے شبیر نامی نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے چار گھنٹوں سے زائد پڑی رہی، اہلیان نرتوپہ اور سماجی شخصیت قمر الزمان خان نے میڈیا کو بتایا کہ پوسٹمارٹم کرنے والا ڈاکٹر سرکاری ہسپتال کے سامنے اپنے پرائیویٹ ہسپتال میں مریض دیکھنے میں مصروف رہا جس وجہ سے لاش مارچری میں پڑی رہی اور لواحقین ذلیل و خوار ہوتے رہے ،حالانکہ پولیس نے اپنا کام بروقت مکمل کر لیا تھا، اس موقع پر اہلیان نرتوپہ نے ڈاکٹر کی غیر حاضری اور ناہلی پر شدید احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر اٹک را ئو عا طف رضا سے متعلقہ ڈاکٹر کی نااہلی کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کی نالائقی چھپانے کیلئے سارا ملبہ پولیس پر ڈال دیا۔