کھوسہ برادری کے دو مغویاں کی عدم بازیابی کیخلاف کھوسہ برادری کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 اپریل 2024 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) کھوسہ برادری کے دو مغویاں کی عدم بازیابی کیخلاف کھوسہ برادری کا احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی،بالا حکام سے نوٹس لیکر مغویاں کی بازیابی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر اور اسکے گردونواح کے مختلف علاقوں کی مکین کھوسہ برادری کے افراد نے گذشتہ روز مبینہ اغواء ہونے والے مغویاں اقبال اور رضوان کھوسہ کی عدم بازیابی کے خلاف زیر قیادت مغویاں کے ورثاء اور کھوسہ برادری کے رہنماؤں احمد علی کھوسو، حاجی ابراہیم کھوسو، سوھنڑو کھوسو، امید علی کھوسو، چیئرمین سرفراز کھوسو، شمن علی کھوسو، عمران علی کھوسو، عرفان کھوسو، و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مغویوں کے ورثاء اور برادری کہ افراد نے بتایانکہ دو روز قبل سائٹ تھانے کی حد رنگ روڈ سے جتوئی برادری کے مسلح افراد نے اقبال ولد واحد بخش کھوسو اور رضوان ولد عبدالشکور کھوسو کو اغواء کر لیا ہے ہم پولیس کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں جبکہ اغواء کاروں نے مغویوں کو کچے کے علاقے میں یرغمال بنا کر رکھا ہے مغویوں کے ورثاء نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر سے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مغویوں کو بازیاب کرایا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :