ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سکھر ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم پر عمل کرتے ہوئے سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

منگل 16 اپریل 2024 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سکھر ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم پر عمل کرتے ہوئے سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گذشتہ روز بین الصوبائی شراب فروش گروہ کے دو کارندے گرفتار کئے ہیں ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پٹنی عبد الغفار پھلپوٹو نے سی پیک انٹر ایکسچینچ کہ قریب دوران ناکہ بندی کرکیسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے کار نمبرBTB-068 کو روک کر تلاشی کے دوران 14 کارٹن 336 بوتلیں شراب برآمد کی جبکہ بین الاصوبائی منشیات فروش گروہ کے دو اہم کارندے محمد ساجد اعر محمد کاشف کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزم شکارپور سے ملتان شراب سپلائی کرنے جا رہے تھے بہترین کارروائی پر س ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

#