پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی 15 مئی تک ضمانت میں توسیع

منگل 16 اپریل 2024 23:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پشاور میں انٹی کرپشن عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی 15 مئی تک ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے کیس دائر کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی ضمانت میں 15 مئی تک توسیع جبکہ ڈاکٹر امجد علی اور شرافت علی کی 5 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔یاد رہے کہ انٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی کے موجود نہ ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔