Live Updates

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ

منگل 16 اپریل 2024 20:20

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنرنارووال کی سربراہی میں لوکل گورنمنٹ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع کونسل کی98یونین کونسلزکو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ اسدبھٹی کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی ٹیمیں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متحرک ہیں۔

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔نالیوں اور سیورج کے ڈی سلٹنگ کا کام بھی جاری ہے۔ دیہاتوں میں ڈرین اور سیورج کی بہتری کے لئے تجاویز پر عمل کیاجارہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات