عمان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال،19افراد ہلاک

منگل 16 اپریل 2024 20:30

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) عمان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد 19افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان میں زیادہ تر اموات ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمان میں گاڑی ریلے میں بہنے سے ہلاک افراد میں سکول کے بچے بھی تھے۔رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث عمان میں حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :