بھارت، ناجائز تعلقات کا شبہ، بیوی نے شوہر پر کھولتا پانی پھینک دیا

منگل 16 اپریل 2024 20:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بھارت میں خاتون نے ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بیوی نے ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیاجس پر پولیس نے خاتون سمیت 3افرادکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

یو پی پولیس کے مطابق واقعہ اتر پردیش کے علاقے دیوریا میں پیش آیا ،پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت آشیش رائے کے نام سے ہوئی ہے، آشیش کو اس کے سسر نے بھی مارا پیٹا اور سالے نے اسے چھت سے دھکا دیا۔واقعے کے بعد آشیش کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا ابتدائی علاج مکمل ہونے کے بعد اسے مزید دیکھ بھال کیلئے شہر کے مہارشی دیورہ بابا میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے ۔