لورالائی ،سیکورٹی فورسز کے افسران ،ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ،سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024 20:35

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایف سی کے آفیسرز کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری، ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید ناصر شاہ کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات ضلع لورالائی کی موجودہ صورتحال اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے پر تفصیلی بات چیت کی تفصیلات کے مطابق ایف سی حکام کی ڈپٹی کمشنر جنرل میر عبداللہ زہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لورالائی محمد ظفر،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید ناصر شاہ کے ساتھ اپنے دفتر میں اہم بیٹھک ہوئی۔

جس میں قومی شاہراہ پر مقامی شہریوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر غور کیا۔نیشنل ہائی وے پر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ ایف سی بلوچستان پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر لورالائی میں قیام امن کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے ممکنہ طور پر ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر اور کمیونٹی میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے بارے میں گفتگو کی۔

ضلع لورالائی میں جرائم سے نمٹنے، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے، اور علاقے کے مجموعی سیکورٹی اپریٹس کو مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور کمیونٹی کو محفوظ ماحول بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔