پشاور کی نانبائی ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلہ قبول کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور کی نانبائی ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلہ قبول کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ضلع پشاور کی نانبائی ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلے کو عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے قبول کر لیا اس کے ساتھ ساتھ نانبائی ایسوسی ایشنز نے اپنی دو شرائط بھی رکھ دی انجمن نانبائی کے صدر حاجی فاروق نے نے کہا کہ ہم حکومت کے فیصلے کو دل سے قبول کرتے ہیں یہ نانبائی انتہائی مشکل ہے لیکن پھر بھی حکومت کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں سب سے پہلی بات ہماری یہ ہے کہ اگر اگر گیس کی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں نہیں کی گئی تو اس پر ہم دوبارہ نظر ثانی کریں گے اور دوسری بات یہ ہے کہ کل جو ہی پنجاب میں اٹے کے ریٹ کو دوبارہ بڑھا دیا جائے تو حکومت اسی طرح نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس طرح آج انہوں نے کیا ہے ہم پر کوئی پابندی نہیں ہو گی کہ ہم جو بھی روٹی فروخت کریں نان بائیوں نے لال روٹی روٹی 15 روپے 100 گرام اور خمیری روٹی 200 گرام 30 روپے فروخت کرنے متفقہ فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :