با ر شو ں سے متا ثر ہ خا ند ا نو ں کو تنہا نہیں چھو ڑ یں گے ،میر عبد الودود خان

منگل 16 اپریل 2024 21:10

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یارمحمد زئی نے گزشتہ روز طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا لوگوں سے ملے نقصانات کا جائزہ لیا متاثرین میں ٹینٹ ،چھٹائی،کمبل، ودیگر سامان تقسیم کیا اس موقع پر ڈسڑکٹ چیئرمین میر ودود خان سنجرانی وائس چیئرمین میر اسفندیارخان یار محمد زئی کا کہنا تھا کسی صورت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا یہ اللہ کی طرف سے ایک آفت تھی شکر ہے جانی نقصان سے محفوظ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا بہت زیادہ لوگوں کے گھر منہدم ہوئے ہیں لوگوں کو کافی مالی حوالے سے نقصان پہنچا ہے ہماری کوشش جاری ہے کہ جتنا ہوسکیں لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کر سکیں انھوں نے کہا وقتی طور پر لوگوں ٹینٹ ،خیمے، خوراک اور ادویات کی ضرورت ہیں ایم پی اے کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کو دی جارہی ہے میر اسفندیارخان یار محمد زئی کا کہنا تھا ہم متاثرین کے ساتھ رابطے میں ہے سابق چیئرمین سینٹ ایم پی اے حاجی محمد صادق خان سنجرانی، سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی چاغی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے لحمہ با لحمہ وہ رابطے میں رہے ہیں اور وزیر اعلی بلوچستان کو چاغی کے صورتحال سے آگاہ کرکے چاغی ضلع کو آفت زدہ قرار دے دیا اور لوگوں کے نقصانات کا سروے مکمل کرکے ہر ممک کا ازالہ کرنے کی کوشش کیا جائے گا۔