ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ''تقریبات یوم اقبال'' کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری بعنوان '' علامہ اقبال اور شاہین ...علامہ اقبال اور قلم ...علامہ اقبال اور شمع '' منعقد ہوا۔مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مقابلہ کے منصفین کے فرائض نوشی اعجاز اور افشین اعجاز نے انجام دیے۔

نتائج کے مطابق جونیئر سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عبدالہادی مسعود نے اول، سید محمد مجتبیٰ نے دوئم اور زینب فیصل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عنایہ فاطمہ، حانیہ قاسم اور ملائکہ نور علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پرائمری سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں علیان عمران نے اول، سیدہ ایمان زہرہ نے دوئم اور محمد انس نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ سیدہ قائمہ نذیر، موحد مظفر، فاطمہ حیدر اور حور فاطمہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

ایلیمنٹری سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں ہادیہ کاشف نے اول، آمنہ نعمان نے دوئم اور ایمان فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ فاریہ شہباز، محب الرحمن، زخرف ثاقب، ایشال مصطفی، ساریہ ظہیر عباس، زویا حسنین اور آئرہ مختار کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ سکینڈری سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد اکبر اشعر نے اول، ہانیہ افتخار نے دوئم اور حسن عامر نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمان فاطمہ صفدر اور محمد عثمان عمران کو خصوصی انعام کا حقدار قرار پائے۔

کالجوں کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں وجیہہ عظمت نے اول، عیشة الراضیہ نے دوئم اور ضحی شکیل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ رمشہ اظہر اور ام حبیبہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پوسٹ گریجویٹ سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں فاروق یونس نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ علاوہ ازیں (کل) بدھ کو دس بجے صبح سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہو گا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔