فیصل آباد میں بزرگ شخص نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آباد میں بزرگ شخص نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 259 ر۔

(جاری ہے)

ب گروسر میں60سالہ شخص غلام مرتضی جٹ نے ذاتی پسٹل سے کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دی ۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ غلام مرتضی ذہنی مریض تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے خودکشی اور قتل کے پہلوؤں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :