ڈپٹی میئر کراچی کی آصفہ بھٹو کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

منگل 16 اپریل 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے آصفہ بھٹو کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عکس بے نظیر ایوان میں آ گئی ہیں، آصفہ بھٹو غریب عوام اور خصوصا خواتین کی موثر آواز ثابت ہوں گی، بلاول بھٹو کے بعد آصفہ بھٹو کے ایوان میں پہنچنے پر یقینا محترمہ بے نظیر کی روح خوش ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس ملک کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں بھٹو خاندان کا خون شامل ہے۔