فیصل آباد میں کرپشن الزامات اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 6 اہلکار معطل

منگل 16 اپریل 2024 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آباد میں کرپشن الزامات اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 6 اہلکار معطل، محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد حسن جاوید بھٹی نے سمن آباد میں موٹرسائیکل سوار کو تشدد کانشانہ بنانے کے الزام میں ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں عدنان، عرفان، عمرفاروق اورنعمان کومعطل کردیا۔ایس ایس پی آپریشن نے تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں دوران گشت اسلحہ سمیت گرفتار کیئے گئے دو ملزمان کو مبینہ رشوت کے عوض رہا کرنے پر ایلیٹ فورس کے ڈرائیور لیاقت اور ہیڈ کانسٹیبل میاں وقار کو معطل کر دیا۔ مذکورہ بالا اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔