نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 16 اپریل 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے موٹروے پر بھیرہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 54 کلو منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منشیات میں 24 کلو افیون اور 30 کلو چرس شامل تھی۔کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات بمعہ ملزمان اے این ایف کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :