سعودی عرب نے یوکرینی متاثرین کے لیے مزید 43 ٹن امدادی سامان بھیج دیا

بدھ 17 اپریل 2024 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سعودی عرب کا 21 واں طیارہ یوکرینی عوام کےلیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔ ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 43 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت بھیجے گئے امدادی سامان میں بجلی کا سامان شامل ہیں۔یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے تاریخی کردار کے فریم ورک کے تحت آتا ہے جو دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کے ساتھ مختلف بحرانوں اور مصائب میں کھڑا رہنے کے حوالے سے ہے۔