بولیویا، بس حادثے میں 5 افراد ہلاک

بدھ 17 اپریل 2024 08:50

لاپاز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بولیویا میں ایک بس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ بولیویا میں ایک بس ہائی وے پر ٹکرا گئی اور 20 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں گرنے کے باعث 5 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مزید کہا گیاکہ سانتا کروز کے محکمہ کوائن کے قصبے میں ایمرجنسی اور پولیس اہلکاروں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔بس چلانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق، بس جنوب مغرب میں پوٹوسی کے محکمہ سے سانتا کروز ڈی لا سیرا شہر کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔