نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےگم شدہ سونے کی انگوٹھیاں تلاش کر کے مالکان کے حوالے کر دیں

بدھ 17 اپریل 2024 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تین لاکھ روپے مالیت کی گم شدہ سونے کی انگوٹھیاں تلاش کر کے مالکان کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس اسلام آباد سے لاہور کی جانب ذاتی کار میں سفر کرتے ہوئے ایک فیملی بھیرہ کے قریب رکی، جہاں ان کی پیش قیمت 3 انگوٹھیاں گر گئی، دوران سفر یاد آنے پر اس فیملی نے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی۔موٹروے پولیس کی جانب سے مطلوبہ معلومات حاصل کر کے انگو ٹھیاں تلاش کر نے کے بعد مالکان تک پہنچا دی گئی ہیں۔