Live Updates

قصور ،ماں اپنے بیٹے کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی ،پولیس نے بیٹے سے معافی منگوائی

بدھ 17 اپریل 2024 12:54

قصور. (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بونگا بلوچاں پھولنگر کی رہائشی معمر خاتون زرینہ بی بی اپنی بیٹی نازیہ کے ہمراہ بیٹے سے تنگ آ کر تھانہ صدر پھولنگر پہنچ گئی۔ لیڈی پولیس آفیسر کو بتایا کہ اسکا بیٹا لطیف ماں کو برا بھلا کہتا ہے اور بدتمیزی کرتا ہے‘ بڑھاپے میں سہارا بننے کی بجائے لڑتا جھگڑتا ہے اور انہیں خرچہ بھی نہیں دیتا۔

لیڈی پولیس آفیسر نے اماں کی شکایت تسلی سے سنی اور معاملہ کے متعلق ایس ایچ او صدر پھولنگر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار نے اماں کے بیٹے لطیف کو تھانہ میں طلب کیا‘ایس ایچ او کے سمجھانے پر بیٹے نے اپنی ماں کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی جس پر والدہ نےاسے معاف کر دیا۔دونوں ماں اور بیٹی نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تھانوں میں خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں‘ بزرگوں کی عزت و تکریم ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے، پولیس خدمت خلق کے جذبہ سے عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات