صوبہ بھر ڈرائیونگ سکول کے دائرہ کار کومزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ مرزا فاران بیگ

ایک سال کے دوران پنجاب بھر میں90ڈرائیونگ سکولز بنائے گئے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

بدھ 17 اپریل 2024 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر ڈرائیونگ سکول کے دائرہ کار کومزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ سکول کی تعداد کو بڑھا کر 116 کر دیا گیا ہے جبکہ2023کے آغاز میں ڈرائیونگ سکولوںکی تعداد صرف 26 تھی ،ایک سال کے دورانیے میں پنجاب بھر میں 90 ڈرائیونگ سکولزبنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ رواں سال ڈرائیونگ سکولزسے 13765 شہریوں نے ڈرائیونگ تربیت حاصل کی،ڈرائیونگ تربیت حاصل کرنے والوں میں 6163 مرد جبکہ 7345 خواتین خواتین شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈرائیونگ سکولزکے دائرہ کار کو صوبہ بھر میں مزید بڑھایا جا رہا ہے ،ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے ،ڈرائیونگ سکول سے تربیت یافتہ افراد ٹریفک قوانین کے کے مطابق ڈرائیونگ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کو ڈرائیونگ سکول میں مفت ڈرائیونگ تربیت دی جا رہی ہے ،رواں سال 116 ٹرانس جینڈر ڈرائیونگ تربیت حاصل کر چکے ہیں، ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول سے تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :