سرگودھا کے نواح میں دو حقیقی بھائیوں کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کر کے راستہ میں قتل کر دیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 12:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سرگودھا کے نواح میں دو حقیقی بھائیوں کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کر کے راستہ میں قتل کر دیا گیا اور نعشیِں وہیں چھوڑ کر فرار ہو گے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور مقدمہ اغواء کو قتل میں ترمیم کرتے ہوئے جائے واردات سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کہ چک 171/168 شمالی کے دو حقیقی بھائی اعظم طارق اور قیصر عباس اپنے باپ نذر عباس کے انتقال پر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے یونین کونسل منگوالی گے جہاں سے ڈالا اورموٹر سائیکلیوں پر سوار مسلح افراد طاہر وغیرہ نے گن پوائنٹ پر دونوں بھائیوں کو اغواء کر لیا جس پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے طاہر وغیرہ سات افراد طاہر، شانی، فرحان، محمد رمضان،تصور،فیصل اور اللہ بخش کے خلاف مغویان کی بیوہ ماں حاجرہ بتول کی مدعیت میں زیر دفعہ 364/148/149/109 ت پ مقدمہ درج کر لیا جبکہ مسلح اغواء کاروں نے مغویان دونوں بھائیوں کو سوبھاگہ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نعشیں وہیں چھوڑ کر فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور اغواء پر درج مقدمہ کو ترمیم کرتے ہوئے جائے واردات سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :